ہم وہاں سےشروع ہوتے ہیں جہاں خوف ختم ہوتا ہے،مودی ہمیں ڈرائے نہیں ہم سے ڈرے:سینیٹر علی ظفر

0

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، خود مختار قوم ہے، ہماری ہمت پہاڑوں جتنی مضبوط ہے۔۔

انہوں نے کہا ہم وہاں سے شروع ہوتے ہیں جہاں خوف ختم ہوتا ہے، مودی ہمیں ڈرائے نہیں بلکہ ہم سے ڈرے۔۔ پاکستان کی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم سب پاکستانی ہیں۔۔

مودی اور اسکی انتہا پسند حکومت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا جو اعلان کیا یہ غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا بھارتی حکومت چاہتی ہے کہ ہمارا پانی بند کر دے اور ہمیں بھوکا، پیاسا مار دے۔۔ اس سے بڑی دہشت گردی کیا ہو سکتی ہے۔۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا یہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی نہیں بلکہ پاکستان کے لئے اعلان جنگ ہے۔۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ہندوستان اگر پاکستان پر کوئی حملہ کرے گا تو ہم جوابی حملہ کا سوچیں گے نہیں بلکہ کر کے دکھائیں گے۔۔ بانی پی ٹی آئی نے جوابی حملہ کر کے دکھایا اور انڈین حکومت کو بتایا کہ اگر آپ حد پار کر کے آگے آئیں گے تو ہم بھی حد پار کریں گے

انہوں نے کہا یہاں ملک کی خاطر نہ کوئی پٹھان ہے نہ سندھی، ہم سب پاکستانی ہیں۔۔ مودی ٹریٹی کی خلاف ورزی کر کے ایک پانی کا ایک قطرہ بھی موڑتا ہے تو ہم اسکو حملہ سمجھیں گے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.