پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعدبھارتی حملے کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔۔ پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔
جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال ، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔
پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لئے پر عزم ہیں۔ ملک کی سلامتی اور دفاع کے لئے پاک فوج کے جوان قربانی دینے کو تیار
پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشار ہے