پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی کام مکمل کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قانونی نوٹس جلد ہی بھارت کو بھیج دیا جائے گا۔ عاہدے کی معطلی پر عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق پاکستان نے کبھی بھی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی جبکہ پاکستان سندھ طاس معاہدے پر قانونی سبقت رکھتا ہے، حکومت پاکستان اور کابینہ کی منظوری کے بعد جلد ہی عملی اقدامات شروع کر دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔