امریکہ بھی وزیراعظم شہباز شریف کے معاشی فیصلوں کا معترف۔۔۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باوجود پاکستان کی معاشی ترقی کو معجزہ قرار دے دیا۔۔۔ امریکی جریدے بیرنز نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔۔
شہباز شریف کی حکومت نے 40 فیصد کی بلند ترین مہنگائی اور 22 فیصد کی تاریخی شرح سود پر چند ماہ میں ہی قابو پا لیا گیا جو کسی معجزے سے کم نہیں۔۔۔ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی پروگرام نے پاکستان کی ادائیگیوں کے بگڑے توازن کو بہتر کرنے میں مدد دی۔۔
سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا۔۔۔ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے یورو بانڈز 40 سینٹ سے بڑھ کر 80 سینٹس فی ڈالر پر پہنچ گئے۔۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد دونوں ملکوں کی حالیہ کشیدگی کے باوجود پاکستانی معیشت پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔۔ سری لنکا کی طرح پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی سوچ کو موجودہ حکومت نے ناکام بنایا۔۔
پاکستان آئی ٹی کی آؤٹ سورسنگ کا بڑا مرکز بن گیا ۔۔۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی برآمدات 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں ۔۔۔۔