گوادر: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ضلعی انتظامیہ اور عوام نے مشترکہ طور پر بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاکستان کی حمایت میں ایک تاریخی ریلی اور مظاہرہ کیا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن اور ضلع کونسل کے وائس چیئرمین نعت اللہ ہوت بلوچ نے کی۔ اس ریلی میں اعلیٰ حکام سمیت ضلع گوادر کی خواتین، سول سوسائٹی، عام شہریوں اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اور ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کی حالیہ جارحیت کی مذمت اور پاک افواج کی جانب سے بھارت کو دی گئی تاریخی شکست کے حوالے سے پیغامات درج تھے۔ ریلی کے شرکاء کے پرجوش نعروں "پاکستان زندہ باد” اور "پاک افواج زندہ باد” سے گوادر شہر اور اس کا ساحل گونج اٹھا۔
اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ پاکستان اور پاک افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ امن دشمن ملک بھارت ہمیشہ سے بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے میں ملوث رہا ہے اور اب سب کو مل کر اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ حالیہ شکست کے بعد بھارت حواس باختہ ہو چکا ہے۔
Trending
- پختونخوا: فورسز کے آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 35 دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
- وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا دورۂ بنوں؛ دہشتگردی کیخلاف ایکشن پلان پر اہم فیصلے متوقع
- اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت
- ریاست ہرسال سیلاب میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی، فیلڈ مارشل
- پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلاب نے سندھ کا رخ کرلیا، کچے کےکئی علاقے اور ہزاروں ایکڑ فصلیں زیرآب
- فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل، ہم ساتھ کھڑے ہیں: پاکستان
- صدر آصف زرداری کی چینی حکام سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون پر بات چیت
- فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ