مودی کے وزراء کی فوج پر ہرزہ سرائی، ریٹائرڈ افسران برہم

0

نئی دہلی: آپریشن بنیان مرصوص میں ذلت آمیز ناکامی کے بعد انتہا ء پسند بھارتی وزراء کی جانب سے بھارتی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی نے ریٹائرڈ فوجی افسران کو شدید برہم کر دیا ہے۔ کرنل صوفیہ قریشی پر تنقید کے حوالے سے میجر جنرل (ر) شریواستو سمیت دیگر سابق فوجی افسران نے مودی کے وزراء کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ریٹائرڈ بھارتی فوجی افسران نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی ان وزراء کو برطرف کیوں نہیں کر رہے جو بھارتی فوج کی توہین کر رہے ہیں۔ میجر جنرل (ر) شریواستو نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ اور نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڈا فوج پر کیچڑ اچھال رہے ہیں اور مودی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ فوج صرف بھارت ماتا کے سامنے جھکتی ہے، مودی جیسے سیاستدانوں کے قدموں میں نہیں۔ انہوں نے مودی کے قدموں میں فوج کو جھکانے کے بیان کو شرمناک اور ناقابل قبول قرار دیا۔

سابق بھارتی فوجی افسران نے مدھیہ پردیش کے وزراء پر فوج کی قربانیوں کا مذاق اڑانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کرنل صوفیہ قریشی جیسے افسران قوم کا فخر ہیں اور مودی حکومت ان پر بھی حملہ آور ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو فوج کی تذلیل کرے وہ وزیر نہیں بلکہ مودی کا ترجمان ہے۔ ریٹائرڈ افسران نے مودی حکومت کی خاموشی کو فوج کی توہین میں شریک ہونے کا ثبوت قرار دیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.