جاپان میں تاریخ کی سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری۔۔
جاپانی وزارت خزانہ کے مطابق اپریل میں 8 ہزار 210 جاپانی ین کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی۔۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 56 ارب 60 کروڑ ڈالر کی انویسٹمنٹ کی۔
غیر ملکی سرمایہ کاری سٹاک اور ٹریژری مارکیٹ میں کی گئی۔۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی تجارتی جنگ کے باعث سرمایہ کار امریکہ سے نکل رہے ہیں۔۔
جاپانی وزارت خزانہ نے کہا کہ 8 ہزار 210 جاپانی ین میں سے بڑی سرمایہ کاری اپریل کے پہلے ہفتے میں آئی۔ 2 اپریل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سمیت دنیا کے 125 ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث بڑے سرمایہ کار امریکہ سے نکل کر دیگر ممالک کا رخ کرنے پر مجبور ہوئے۔