بلوچستان کے ضلع خضدار میں بچوں کو اسکول لے جانے والی بس پر خودکش حملے میں تین طالبات شہید ہو گئیں۔ شہدا میں ایک اسکول ٹیچر بھی شامل ہے۔۔ شہدا کی تعداد 5 ہے۔۔ بس میں سوار 38 طالبات زخمی ہیں۔۔
ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق زیرو پوائنٹ کے قریب بس پر خودکش حملہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) خضدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ اسکول بس میں دھماکا خود کش بمبار کی جانب سے خود کو اڑانے کے بعد ہوا، اسکول بس میں سوار 4 بچے شہید ہوئے۔
38 زخمی بچوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق بعض زخمی بچوں کی حالت تشویش ناک ہے، شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے بس کو شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم پولیس و فورسز کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،۔
وزیراعظم ہنگامی طور پر کوئٹہ پہنچ گئے
خضدار واقعے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، وفاقی وزراء خواجہ آصف، محسن نقوی اور عطاء تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف اہم ملاقاتوں اور بریفنگز میں شرکت کریں گے، جبکہ بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس بھی بلائے جانے کی توقع ہے۔۔