پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ۔۔ ایک تولہ سونا 6600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 900 روپے میں فروخت ہوا۔۔
تین روز میں سونے کے بھاؤ میں 10 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔ پیر کو سونے کی قیمت میں 4000، منگل کو 300 اور بدھ کو 6600 روپے اضافہ ہوا۔۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 24 ڈالر مہنگا ہو کر 3309 ڈالر فی اونس میں ٹریڈ ہو رہا ہے ۔۔۔
پاکستان میں 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 5659 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے کا ہو گیا۔۔
22 قیراط کے 10 گرام سونے کے نرخ 5188 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 74 ہزار 601 روپے تک پہنچ گئے۔