نئی دہلی: بھارتی عوام میں اپنی حکومت اور خصوصاً وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ عوام کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ بھاری فوج کی موجودگی میں دہشت گرد کارروائی کر کے چلے گئے، وہ اب تک کیوں نہیں پکڑے گئے؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر جنگ بندی کے فیصلے پر بھی عوام نے سخت اعتراضات اٹھائے ہیں اور پوچھا ہے کہ ٹرمپ کے کہنے پر سیز فائر کیوں کیاگیا؟ آپ کس بات کے وزیراعظم ہیں؟
پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد وزیر اعظم مودی کے دورہ نہ کرنے پر بھی عوام کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ حملے کے بعد آپ پہلگام کیوں نہیں گئے؟ مودی لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ صرف گودی میڈیا ہی مودی کے گن گا رہا ہے، اصلیت عوام سے پوچھیں۔ اس بات پر بھی شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے کہ پہلگام متاثرین کی دادرسی کے بجائے مودی بہار میں الیکشن کمپین چلا رہے ہیں۔
یہ بیانات بھارتی عوام کے بڑھتے ہوئے عدم اطمینان کی عکاسی کرتے ہیں-
Trending
- امریکا کا جمعہ سے بھارت پر 25 فیصد ٹیکس اور اضافی جرمانہ لگانے کا اعلان
- امریکا پر قرض 37 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا، ٹرمپ انتظامیہ نے بھی "قرض اتارو ملک سنوارو” مہم شروع کردی
- بزنس کمیونٹی کا مطالبہ مسترد ، اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان
- مودی کی لوک سبھا تقریر، آپریشن سندور کی خفت مٹانے کی ناکام کوشش
- مشرق وسطیٰ میں امن فلسطین کی خودمختار ریاست میں پوشیدہ ہے:چین
- "پھپھو کی حسرت ہی رہ گئی، بچے پاکستان نہیں آئے، 5 اگست کا احتجاج پہلے ہی فلاپ ہو چکا”: عظمیٰ بخاری
- پاکستان سپورٹس بورڈ نے”سپورٹس فنڈنگ ریگولیشنز 2025″ کا اعلان کر دیا
- مغرب جوہری پروگرام کو بہانہ بنا کر ایران کا راستہ روکنا چاہتا ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای