خضدار :خضدار واقعے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد ہوا ، شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی اور سول سوسائٹی کی جانب سے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
خضدار میں شہید طلبا و طالبات کی یاد میں باوقار اور رقت آمیز تعزیتی تقریب منعقد کی گئی ۔
تعزیتی تقریب میں شہر بھر کے مختلف سکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔جن پرشہداء کے لیے دعائیں اور یکجہتی کے پیغامات درج تھے اس موقع پر بچوں نے دعائیہ کلمات بھی پڑھے۔
شمعیں روشن کر کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔بلوچستان پولیس کے دستے نے خصوصی شرکت کی۔شہداء کو سلامی پیش کی۔
مختلف سیاسی، انتظامی اور سماجی شخصیات بھی اس تقریب میں شریک ہوئیں شرکاء کی لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی ، دشمن کے اس بزدلانہ کاروائی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔
تقریب میں صوبائی وزیر نور محمد دومڑ، مشیر کھیل و ثقافت مینا مجید بلوچ بھی شریک ہوئے ۔علاوہ ازیں تقریب میں کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان شامل تھے۔
شرکاء کہنا تھا کہ خضدار سانحہ بلوچستان کی تاریخ کا ایک اندوہناک باب ہے۔معصوم بچوں کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔اس طرح کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے۔شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ریاست ایسے دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
یہ تعزیتی تقریب پیغام ہے کہ ان معصوم شہداء کی قربانی فراموش نہیں کی جائے گی۔قوم شہداء کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف متحد رہے گی۔
Trending
- ایران کا اسرائیلی شہر بئرالسبع پر حملہ
- ایران پر اسرائیلی حملے بلاجواز اور غیر قانونی ہیں:پاکستان
- ایٹمی خطرہ ختم ہونے تک ایران پر حملے نہیں روکیں گے:اسرائیل
- صدر ٹرمپ چاہیں تو جنگ بندی کروا سکتے ہیں:ایران
- بنوں میں پولیو کا نیا کیس،خیبرپختونخوا میں رواں سال کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا
- عیدالاضحیٰ میں خریداری،ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ:ادارہ شماریات
- شہباز شریف کو امریکی وزیر خارجہ کا فون،مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی
- اسرائیل کا ایران پر حملہ جنگی جرم ہے:وزیر خارجہ عباس عراقچی