شادی کی عمر 18 سال مقرر کرنا غیر شرعی ہے:اسلامی نظریاتی کونسل

0

اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا جس میں کونسل نے نکاح سے پہلے تھیلی سیمیا کا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز مسترد کر دی۔۔

کونسل نے تھیلی سیمیا ٹیسٹ کو اختیاری رکھنے اور عوامی شعور اجاگر کرنے کی سفارش کی ہے۔۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے شادی کی عمر طے کرنے کو غیر شرعی قرار دیا۔۔ کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت نے حال ہی میں 18 سال سے کم عمر شادی کو قانوناً جرم قرار دیا ہے جو اسلامی شریعت کے خلاف ہے۔۔ بالغ ہونے پر لڑکے یا لڑکی کی شادی کی اسلام اجازت دیتا ہے۔۔ اٹھارہ سال سے کم عمری کی شادی کو چائلڈ ابیوز قرار دینا اور اس پر سزائیں تجویز کرنا غیر اسلامی ہے۔

کونسل نے کم سنی کی شادیوں کے مفاصد کی نشاندہی کی مگر بل مکمل طور پر مسترد کر دیا۔۔

کونسل نے خلع سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر میڈیا رپورٹنگ کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور عدالتی فیصلوں کی محتاط رپورٹنگ پر زور دیا۔۔

کونسل نے کہا کہ جہیز کے حوالے سے لڑکی والوں پر دباؤ اور مطالبات غیر اسلامی ہیں۔۔ والدین کو رسم و رواج سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔۔ شادی کے بعد خواتین کو شوہر یا والدین کے علاقے کا ڈومیسائل رکھنے کا اختیار ہونا چاہیے۔۔

کونسل نے قانون جانشینی کی دفعات 15 اور 16 میں ترمیم کی تجویز دی۔۔ کونسل نے خیبرپختونخوا حکومت کا "امتناع ازدواج اطفال بل 2025” شریعت سے متصادم قرار دیا۔۔ شرمیلا فاروقی کے بل کو بھی غیر اسلامی قرار دے دیا گیا۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.