بجٹ سے اچھی امیدوں پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 638 پوائنٹس کی تیزی

سرمایہ کاروں نے بجٹ سے اچھی امیدیں وابستہ کر لیں۔۔۔ ایک روز کی عام تعطیل کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔۔۔

ہنڈرڈ انڈیکس میں 638 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔۔۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 1300 پوائنٹس کی تیزی بھی ریکارڈ کی گئی تاہم شام کے سیشن میں سرمایہ کاروں نے منافع کیلئے فروخت کو ترجیح دی۔۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 74 کروڑ 17 لاکھ حصص کا لین دین ہوا۔۔۔ کاروباری سودے 23 ارب 91 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔

مجموعی حصص کی مالیت میں 79 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 426 ارب روپے پر پہنچ گئی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے