بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کا مودی سے سوال پاکستان نے کتنے رافیل گرائے؟

0

حالیہ پاک بھارت جنگ میں مودی اپنے ہی عوام اور سیاستدانوں کے نشانے پر آ گئے۔۔

اس وقت پورے بھارت میں ہر زبان پر صرف ایک ہی سوال ہے کہ پاکستان نے بھارت کے کتنے رافیل لڑاکا طیارے گرائے؟

مودی کی ناقص حکمت عملی پر بھارتی رہنماؤں کی کڑی تنقید۔۔ بھارتی رہنماؤں نے مودی کی نااہل اور ناقص پالیسیوں پر سخت تنقید شروع کر دی۔۔

تلنگانہ کے وزیراعلی ریونیت ریڈی کا مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ: "مودی سے سوال ہے کہ پاکستان نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں کتنے رافیل طیارے مار گرائے؟” وزیراعظم مودی طیارے تباہ ہونے کی حقیقت عوام سے کیوں چھپا رہے ہیں؟

ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مودی سرکار پاکستاں سے حالیہ جھڑپ میں بھارت کی ناکامی کو چھپانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔۔مودی کی جانب سے طیاروں کی تباہی پر خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ مودی سرکار اپنی نااہلی کو چھپانا چاہتی ہے۔۔۔


ریونیت ریڈی نے مودی سے سوال پوچھا کہ "چار دن کی فوجی کارروائی کے بعد کیا ہوا؟ مودی حکومت نے آپریشن آدھے راستے میں ہی روک دیا”؟؟ جنگ بندی کا اعلان کرنے سے پہلے مودی نے تمام جماعتوں کی رائے کیوں نہیں لی؟

انہوں نے کہا مودی مؤثر جنگی حکمت عملی اختیار کرنے میں ناکام رہے۔۔ ٹرمپ کے دباؤ میں آکر مودی سرکار کے پاس جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.