اسلام آباد: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فنتہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کےتعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کےعلاقےمچھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی،کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی،سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق دوسری کارروائی ضلع قلات کے علاقے میں کی گئی،سیکیورٹی فورسز نےفتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کردیا،سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے،
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے،مارے گئے دہشت گرد مختلف علاقوں میں دہشت گردی میں ملوث تھے،سیکیورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کا ناسورختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹھہرے میں لایا جائے گا۔
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کےخلاف کامیاب آپریشن پر وزیراعظم نےسیکیورٹی فورسز کےافسران و اہلکاروں کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے،کہادہشت گردی کےمکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،بھارتی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانے والوں کےعزائم ناکام بنائیں گے،فتنہ الہندوستان کےکیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔