نئی دہلی : مودی سرکار کی غفلت کے باعث چھتیس لاکھ سے زائد بھارتی عوام سیلاب سے متاثر ہیں۔ مودی سرکار آسام سمیت شمال مشرقی بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔
شمال مشرقی بھارت میں سیلاب متاثرین کی تعداد چھتیس لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ لاکھوں افراد ریلیف کیمپس میں منتقل ہوگئے ہیں۔ آسام کے 19 اضلاع میں شدید سیلابی صورتحال نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا ۔
حکومت کی جانب سے موثر امدادی اقدامات اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کا فقدان ہے۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث 34 افراد جاں بحق اور لاکھوں زخمی ہیں۔
پاکستان کو آبی جارحیت کی دھمکیاں دینے والی مودی سرکار اپنے ہی ملک میں پانی کے مسائل پر قابو پانے میں ناکام ہے۔ شمال مشرقی بھارت میں حکومت کی ناقص منصوبہ بندی اور کمزور انفراسٹرکچر کی تعمیر انسانی المیہ بن گیا ہے۔
بھارت میں مون سون کے دوران پانی کے ذخائر اور نکاسی آب کے ناقص انتظام نے حکومتی بدانتظامی کو بے نقاب کردیا ہے۔ انڈس واٹر ٹریٹی کو منسوخ کرنے کی دھمکیاں دینے والی مودی سرکار اپنی ہی سرزمین پر پانی کے بحران کو سنبھالنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
مودی سرکار اس وقت خود بہار میں الیکشن میں مصروف ہے اور ناکام آپریشن سندور پر خودنمائی کر رہی ہے۔