ایران کو اسرائیل پر حملے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دیں گے: اردن

0

عمان : اردن نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے اسرائیل پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود کی کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا۔

یہ بات حکومتی ترجمان محمد مومنی نے اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملے کے چند گھنٹے بعد کہا کہ مملکت کسی تنازع کا میدان نہیں بنے گی۔۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک کی قومی سلامتی ایک ریڈ لائن ہے، اور اردن اپنی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کی کسی بھی کوشش کی اجازت نہیں دے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.