پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی جارحیت ہے۔ یہ کون سے معاشرے میں ہوتا ہے کہ جب چاہا کسی دوسرے ملک پر حملہ کر دیا جائے۔
لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔
واز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ آج ایک ایٹمی ملک ہے، ہم نے یہ ایٹم بم جنگ کےلیے نہیں بلکہ امن کےلیے بنایا ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے زیادتی کی ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف اورمریم نواز نیک نیتی کےساتھ کام کر رہےہیں، پاکستان مشکلات سے باہر نکلتا نظر آرہا ہے، پہلےتوصرف تنزلی تھی۔