پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا۔
خبر ایجنسی کے مطابق تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے،جہاں عالمی سلامتی کی صورتحال اور تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر غور کیا جائے گا۔
رائٹرز کےمطابق اجلاس میں دفاعی صنعت کے شعبے میں مشترکہ پیداوار، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت ہوگی۔
پاکستان،ترکیہ اورسعودی عرب کےدرمیان دفاعی تعاون کےلیےمکہ معاہدے پر 7 اگست کودستخط کیے گئے تھے،جس کےبعدتینوں ممالک کےدرمیان دفاعی روابط مزیدمضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
