اسلام آباد میں مون سون کے آٹھویں اسپیل کی دھواں دھار انٹری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
وفاقی دارالحکومت کےبعض علاقوں میں اچانک تیز بارش شروع ہوگئی،ریڈ زون،سیکٹر ایف سکس اور جی سکس سمیت بعض علاقوں میں دھواں دھار بارش ہوئی،جس سےموسم خوشگوارہوگیا،جبکہ شہر کےکئی سیکٹرز میں بارش کا ایک قطرہ بھی نہ گرا۔
مون سون کے آٹھویں اسپیل کےپیش نظر آج سے 5 ستمبر تک پنجاب اورخیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع بارشیں متوقع ہیں،پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،فیصل آباد، چکوال، جہلم اور منڈی بہاء الدین میں بھی ابرِ رحمت برسنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے
