ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے پلاننگ آپریشن سینٹر پر میزائل حملہ کیا ہے۔۔ ایرانی وزارت دفاع کے مطابق اسرائیل کے ملٹری انٹلی جنس کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
حملے میں ایران نے وہ میزائل استعمال کئے ہیں جن کو ٹریس نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی انہیں آئرن ڈوم سے روکنا ممکن ہے۔
ایرانی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہمارا آج کا آپریشن اسرائیلیوں کے لیے سرپرائز تھا اور ایسے اور بھی سرپرائز انہیں ملیں گے۔۔صیہونی حکومت طویل جنگ برداشت نہیں کر سکتی۔۔ایرانی فوج ایسے جدید نظام سے مسلح ہے جو ابھی تک ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔۔
کل ایران نے تل ابیب میں موساد کے ہیڈکوارٹر کو میزائل حملے میں تباہ کر دیا تھا۔ آج اس کے پلاننگ آپریشن ڈویژن کو نشانہ بنایا گیا ہے