اسلام آباد عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے

0

اسلام آباد — ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے ہیں۔ عدالت نے ان کے خلاف کیس کی آئندہ سماعت 2 جولائی کو مقرر کی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی، جس میں علی امین گنڈاپور خود عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے موقف اپنایا کہ پشاور ہائی کورٹ نے ان کے موکل کی ضمانت 3 جولائی تک منظور کر رکھی ہے۔ لہٰذا عدالت سے استدعا کی گئی کہ وارنٹ گرفتاری معطل کیے جائیں۔

عدالت نے سوال کیا کہ سیکشن 342 کے سوالنامے کے جوابات کب تک جمع کرائے جائیں گے، جس پر گنڈاپور نے یقین دہانی کرائی کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ کے بعد وہ جواب داخل کریں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.