امریکی سینٹرل کمانڈ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اثاثوں اور آلات حرب کی حفاظت کیلئے مختلف اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔
امریکہ نے قطر اور بحرین میں کھلے آسمان تلے رکھے اپنے جنگی جہاز اور ٹرانسپورٹ طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے خطے میں خون کی سپلائی بھی بڑھا دی ہے جس کا مطلب ہے کہ کسی بھی وقت امریکہ جنگ میں براہ راست شامل ہونے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔
ایران کی جانب سے اس دھمکی کے بعد کہ اگر امریکہ جنگ میں شامل ہوتا ہے تو خطے میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
قطر کی العدید ایئربیس سے امریکی جنگی طیاروں کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ بحرین میں امریکی بحری بیڑے نے بھی روانگی کی تیاریاں کر لی ہیں۔ ابھی تک جنگی طیاروں اور بحری بیڑے کے اگلی منزل سے متعلق معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔