ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے شروع کر دیئے۔ ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آپریشن ’ وعدہ صادق سوم ’ کے تحت حملوں کی 15 ویں لہر کا آغاز کردیا ہے۔
تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں اپنی کارروائی کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے میزائل اور ڈورون حملوں کے 15 ویں مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔
پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے تازہ ترین کشیدگی کے دوران حائفہ اور تل ابیب میں قابض علاقوں کے فوجی مقامات اور عسکری صنعت سے وابستہ تنصیبات پر مربوط میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔