خالدہ ریاست کی بہن اور سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں

0

کراچی : ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ اور خالدہ ریاست کی بڑی بہن عائشہ خان انتقال کر گئیں۔

مرحومہ کی دوست تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا ہے۔

تہمینہ خالد نے بتایا کہ انتقال کے وقت اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عائشہ خان نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

عائشہ خان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.