Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پٹرول 4روپے فی لیٹر،ڈیزل 5روپے فی لیٹر مزید سستاہوگیا

نومبر 25, 2026

ملتان سلطانز نے یاسر عرفات کو ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کر دیا

نومبر 25, 2026

ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی تاریخیں تبدیل، پاکستان میں انعقاد مزید تاخیر کا شکار

نومبر 25, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»تازہ ترین»شادی جوا ہے ، سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گی، اللہ سے خاص تعلق ہے: مہوش حیات
تازہ ترین

شادی جوا ہے ، سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گی، اللہ سے خاص تعلق ہے: مہوش حیات

EditorBy Editorجون 29, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور : مقبول اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ شادی ایک جُوا ہے، اسی لیے وہ جلد بازی میں یہ فیصلہ نہیں کرنا چاہتیں۔اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے۔

مہوش حیات نے حال ہی میں ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ مستقبل میں ہدایتکاری کا ارادہ رکھتی ہیں، وہ ڈراموں کے سیٹ پر ہدایتکاروں کے کام کو غور سے دیکھتی ہیں اور چھوٹی سے چھوٹی بات نوٹ کرتی ہیں تاکہ وہ باتیں مستقبل میں ان کے کام آ سکیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ کے ساتھ ان کا ایک خاص تعلق ہے، وہ تنہائی میں اللہ سے باتیں کرتی ہیں اور انہیں اس سے دلی سکون ملتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مردوں کو تو یہ اجازت ہے کہ وہ باوقار طریقے سے عمر رسیدہ ہوں، کئی مرد بڑی عمر کے باوجود کم عمر لڑکیوں کے ساتھ اسکرین پر نظر آتے ہیں اور اس پر معاشرے کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا، لیکن اداکاراؤں کے لیے یہ معیار مختلف ہے، ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وقت ان کے لیے رک جائے۔

ان کے مطابق مغرب میں ایسا نہیں ہوتا، عمر پر ضرورت سے زیادہ زور ہمارے معاشرے میں دیا جاتا ہے، معلوم نہیں کہ ایک اداکارہ کی عمر کے بارے میں ہم اتنی فکر کیوں کرتے ہیں، حتیٰ کہ اس کی مہارت، محنت اور صلاحیت کو نظر انداز کرکے صرف عمر کو موضوعِ بحث بنایا جاتا ہے۔

مہوش حیات نے کہا کہ عمر بڑھنا ایک قدرتی عمل ہے جو کسی کے اختیار میں نہیں، ہر انسان ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑا ہوتا جا رہا ہے، جو لوگ اداکاراؤں کی عمر پر تنقید کرتے ہیں، وہ خود بھی اسی عمل سے گزریں گے چنانچہ اس حوالے سے خواتین اداکاراؤں سے غیرمنصفانہ توقعات رکھنا درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسا زیادہ ہوتا ہے، جب کہ بالی وڈ میں ایسی سوچ کم ہے، وہاں تو اداکاراؤں کو سراہا جاتا ہے کہ انہوں نے بڑھتی عمر کے باوجود خود کو کس طرح جاذبِ نظر رکھا، مگر ہمارے یہاں صورت حال اس کے برعکس ہے۔

اداکارہ کے مطابق وہ زیادہ نہیں، مگر کچھ حد تک رومانوی ضرور ہیں، وہ حقیقت پسند ہیں اور ایک ایسے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں جو ان کی زندگی میں سکون لائے اور جس پر انہیں مکمل اعتماد ہو۔

مہوش حیات نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ شادی ایک جُوا ہے اور وہ اس معاملے میں کبھی جلد بازی نہیں کریں گی۔

ان کے بقول اگرچہ کچھ لوگوں کے لیے شادی اولین ترجیح ہو سکتی ہے، مگر وہ چاہتی ہیں کہ ایک سمجھدار فیصلے کے تحت ایسے شخص سے شادی کریں جو نہ صرف انہیں سمجھے بلکہ ان کا ساتھ بھی دے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پٹرول 4روپے فی لیٹر،ڈیزل 5روپے فی لیٹر مزید سستاہوگیا

    نومبر 25, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس، این سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کی تجویز

    نومبر 25, 2026

    زیر تعمیر عمارت گرنے سے 2افراد جاں بحق،10 زخمی

    نومبر 25, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.