رواں مالی سال کا آخری کاروباری روز ۔۔۔۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 1248 پوائنٹس کا اضافہ ۔۔۔ ایک لاکھ 25 ہزار 627 کی ریکارڈ سطح پر بند ۔۔۔۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 1369 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 177 ارب روپے منافع کمایا ۔۔۔
مالی سال کے آخری روز ایک ارب چودہ کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا ۔۔۔۔ کاروباری مالیت 35 ارب 23 کروڑ روپے رہی ۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ہزار 239 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ۔۔۔۔