اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے تاہم حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر تک اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل 20 روپے فی لٹر اور پیٹرول 15 روپے فی لٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے جب کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے۔
یاد رہے کہ حکومت نے رواں 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لٹر اضافہ کیا تھا۔