ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر تیار

0

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، اور اگر یہ معاہدہ حماس کی جانب سے بھی منظور کر لیا گیا تو دو ماہ تک شدت پسند کارروائیاں مکمل طور پر بند رہیں گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ "اس دوران ہم تمام فریقین کے ساتھ مل کر جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات کا دائرہ وسیع کریں گے۔”

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا”میرے نمائندے آج اسرائیلی حکام سے ایک طویل اور نتیجہ خیز ملاقات کر چکے ہیں۔ اسرائیل 60 دن کی عارضی جنگ بندی پر تیار ہے۔ اب حماس کی باری ہے کہ وہ اس معاہدے کو قبول کرے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو خطے کی صورتحال مزید خطرناک ہو جائے گی۔”

صدر ٹرمپ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو 7 جولائی کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے جہاں وہ امریکی صدر سے براہ راست ملاقات میں غزہ، ایران، اور علاقائی سلامتی کے معاملات پر بات چیت کریں گے.

اس سے قبل امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ”میرا خیال ہے کہ ہم اگلے ہفتے تک غزہ میں جنگ بندی کے قریب پہنچ جائیں گے۔”

ان بیانات کے بعد امریکی سفارتی کوششوں میں تیزی دیکھنے میں آئی، جنہیں اب غزہ میں امن کی طرف ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.