سعودی عرب: گھریلو ملازمین کو تنخواہیں بینک کے ذریعے ادائیگی ، "المساندہ” پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع

0

ریاض:سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی نے "المساندہ” سکیم کے تحت گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد ملازمین کے حقوق کا تحفظ اور اجرتوں کی ادائیگی کو شفاف بنانا ہے۔
زرائع کے مطابق وزارت نے گھریلو ملازمین کی اجرتوں کو باقاعدہ اور محفوظ بنانے کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی کو بینک اکاؤنٹس سے منسلک کرنے کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔ تیسرے مرحلے کا آغاز یکم جولائی سے ہو چکا ہے اور اس میں وہ سپانسرز شامل ہیں جن کے زیر کفالت تین یا اس سے زائد گھریلو ملازمین موجود ہیں۔
وزارت کے مطابق اس نظام کا حتمی مرحلہ یکم جنوری 2026 سے لاگو ہو گا جس کے بعد تمام گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی صرف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کرنا لازمی ہو گا۔
یہ اقدام سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کے حقوق کو یقینی بنانے اور لیبر مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے کی طرف ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے-

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.