پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں حصہ کے مطابق لینے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔۔

جسٹس انعام امین منہاس نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔۔ درخواست گزار وکلاء سلطان محمد خان، طفیل شہزاد اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک حبیب نور بھی عدالت پیش ہوئے۔۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2جولائی کو الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔۔ جس میں خواتین کی مخصوص نشستوں کو مس کلکولیٹ کیا۔۔ ہمارے حصہ کے مطابق کے پی میں مخصوص نشستیں دی جائیں۔۔

عدالت نے استفسار کیا کہ 2024 کا نوٹیفکیشن عدالت سے معطل ہے کیا؟

وکیل سلطان محمد خان نے عدالت کو بتایا کہ وہ معطل نہیں ہے کیس پینڈنگ ہے،

عدالت نےالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے