‘کام میں سستی کرتے ہو لو گولی کھاؤ’ بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے ذاتی ملازم کو گولی ماردی

پاکپتن : سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے ذاتی ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او پاکپتن کا کہنا ہے کہ ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

ڈی پی او پاکپتن کے مطابق ملزم موسیٰ مانیکا کا کہنا ہے کہ اس نے کام میں غفلت برتنے پر ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملازم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے