افغان شہریوں کی وطن واپسی کا دوسرا مرحلہ یکم ستمبر سے شروع ہو گا:وزارت داخلہ

0

پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ ہولڈرز غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ۔۔پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق: "پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پرشروع کر دیا جائے گا”۔۔ باقی ماندہ پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہو گا۔۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور وسائل پر بڑھتے دباؤ کو مدِنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔۔

وزارت داخلہ کے مطابق افغان سٹیزن کارڈہولڈرز کی واپسی کا عمل IFRP کے پہلے سے جاری فیصلے کے مطابق برقرار رکھا جائے گا۔۔ افغان مہاجرین کی واپسی میں وزارت خارجہ بین الاقوامی اداروں جیسےافغان عبوری حکومت، UNHCR اور دیگر کے ساتھ تعاون کرے گی۔۔ وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران پی او آر ہولڈرز کا ڈیٹا متعلقہ صوبائی و ضلعی کمیٹیوں کو فراہم کرے گی۔۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق نادرا، ٹرانزٹ ایریاز اور بارڈر ٹرمینلز پر واپس جانے والوں کی رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات کرے گا۔۔


وزارت داخلہ نے نوٹی فیکیشن میں کہا ہے کہ ’’ایف آئی اے نامزد بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر وطن واپسی کے عمل کو سہولت فراہم کرے گا‘‘ تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ ایجنسیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ PoRہولڈرز کی مکمل میپنگ کریں۔۔

نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ افغان شہریون کی وطن واپسی کے لیے صوبائی ایکشن پلان تشکیل دے کر وزارت داخلہ سے شیئر کیا جائے ۔۔ جلاوطن افراد کے لیے ٹرانزٹ ایریاز کا تعین اور نقل و حمل و مالی معاونت کا بندوبست کیا جائے۔۔ عملدرآمد کے لیے ضلعی و صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور کنٹرول رومز کو دوبارہ فعال کیا جائیگا۔۔

وزارت داخلہ کے مطابق شکایات کے ازالے کے لیے ہاٹ لائن اور شکایتی سیل قائم کیا جائے گا۔۔ وطن واپسی کی روزانہ پیشرفت کی نگرانی فارن نیشنل سیکیورٹی ڈیش بورڈ (FNSD) کرے گا۔۔

تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے فوکل پرسنز کی تازہ ترین تفصیلات وزارت داخلہ سے فوری طور پر شیئر کریں۔۔رابطہ کاری کیلئے وزارت داخلہ نے سیکشن آفیسر سکیورٹی کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.