بھارت پر صدر ٹرمپ کا غصہ کم نہیں ہو رہا،ٹیرف 25فیصد تک لے جانے کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت پر غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بھارت پر ٹیرف مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت اپنی مصنوعات پر امریکہ کو 25 فیصد ٹیکس ادا کرے گا۔۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اچھا تجارتی پارٹنر نہیں۔ روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے اور اس طرح وہ  یوکرین میں جنگی مشین کو ایندھن فراہم کررہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ بھارت ایسا کر رہا ہے اور میں اس سے خوش نہیں ہوں، انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ اصل مسئلہ یہ رہا ہے کہ اس کے ٹیرف بہت زیادہ رہے ہیں۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز  بھی صدر ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے پر بھارت پر عائد ٹیرف مزید بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے