شہرِ اقتدار اسلام آباد میں قتل، اقدام قتل، چوری، ڈکیتی اور موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔۔
اگست کے پہلے دس دن میں 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔۔ اسٹریٹ کرائم کی 14 وارداتوں میں شہری قیمتی اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی کی 15 وارداتوں میں شہری طلائی زیورات نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔۔
دس دنوں میں 26 موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔۔ مختلف علاقوں سے چور 4 قیمتی گاڑیاں لے اڑے۔۔
سنیچنگ کی دس دن میں 5 وارداتیں ہوئیں۔ اسلام آباد پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لئے۔