Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

سلطان آف جوہر کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست، ملائیشیا چیمپئن بن گیا

اکتوبر 24, 2026

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

اکتوبر 24, 2026

بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان ٹیم کا اعلان، نثار علی کپتان مقرر

اکتوبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, اکتوبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان» پاکستان پر دباؤ تھا جہاز گرانے کے بعد بھارت کے خلاف مزید کارروائی نہ کی جائے:وزیر داخلہ محسن نقوی
پاکستان

 پاکستان پر دباؤ تھا جہاز گرانے کے بعد بھارت کے خلاف مزید کارروائی نہ کی جائے:وزیر داخلہ محسن نقوی

EditorBy Editorاگست 17, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان پر دباؤ آیا کہ جہاز گرانے کے بعد بھارت کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہ کی جائے۔۔ آرمی چیف نے سعودی وفد سے کہا بھارت چمکتی مرسڈیز اور پاکستان بھرا ہوا ڈمپر ہے دونوں گاڑیوں کے تصادم ہونے پر اندازہ لگالیں نقصان کس کا زیادہ ہوگا؟ اس پر وہ چپ ہوگئے۔

انہوں نے کہا جنگ کے دوران ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز نے بہترین کارکردگی دکھائی، بھارت جو بھی منصوبہ بندی کرتا تھاہمیں بروقت معلوم ہوجاتا تھا۔ بھارت کے طیارے گرائے گئے اس کے شواہد منٹوں میں ہمارے پاس تھے، مارگرائے جانے والے 6 بھارتی طیارو کی ویڈیوز بھی ہمارے پاس موجود ہیں، بھارتی فوج کی ہر موومنٹ ہمارے پاس وقت سے پہلے پہنچ جاتی تھی، بھارت نے جو میزائل فائر کیے ایک بھی میزائل ہمارے بیس پر نہیں گرسکا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران پس پردہ ہیروز نے جو کارکردگی دکھائی انھیں سلام پیش کرتاہوں، ہم ریڈار میں دیکھ چکے تھے کہ ہماری ائیرفورس نے بھارتی طیارے گرادیے ہیں مگر ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ثبوت ہاتھ میں آنے تک بھارتی طیارے گرانے کا اعلان نہیں کریں گے۔

بھارت کی اوربہت سی چیزیں ہمارے ٹارگٹ پر تھیں باآسانی نشانہ بناسکتے تھے، بھارت میں جن مقامات کو نشانہ بنایا پہلے وہ اسے ہضم کرلے، اجیت دوول اور امیت شاہ اصل میں اس پورے ڈرامے کے پیچھے تھے، اجیت دوول اور امیت شاہ بھارتی حکومت چلا رہے ہیں۔ دونوں بھارت کو لے ڈوبیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متحد اورایک دوسرے کو سپورٹ کررہی تھی، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے، جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں مل جاتاچین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف کامیابی کا سارا کریڈٹ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو جاتا ہے اور گواہی دے سکتا ہوں کہ اس جنگ میں آرمی چیف عاصم منیر نے زبردست قیادت کی

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    عالمی تنازعات کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں: وزیر خزانہ

    اکتوبر 24, 2026

    مکہ دفاعی معاہدے کی کوئی خفیہ نکات نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

    اکتوبر 24, 2026

    اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، گندم مہنگی کرنے کے رجحان پر اظہارِ تشویش

    اکتوبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.