Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

برطانیہ میں سمر ٹائم ختم، آج رات گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے ہوں گی

اکتوبر 24, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات

اکتوبر 24, 2026

کشمیری حقوق کے لیے متحد ہوں، پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اٹھا رہا ہے: فاروق عبداللہ

اکتوبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 24
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، گندم مہنگی کرنے کے رجحان پر اظہارِ تشویش
پاکستان

اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، گندم مہنگی کرنے کے رجحان پر اظہارِ تشویش

EditorBy Editorاکتوبر 24, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ضروری اشیائے خورونوش کی فراہمی، ملکی ذخائر اور قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء کی دستیابی، قومی ذخائر، خریداری کے نظام، مقامی کھپت اور قیمتوں کے رجحانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کے ملکی ذخائر تسلی بخش ہیں اور موجودہ ذخائر مقامی مارکیٹ میں فراہمی کا تسلسل برقرار رکھنے میں مدد دے رہے ہیں جب کہ ملکی ذخائر اور درآمدی گندم اگلی فصل کی آمد تک ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں۔

نائب وزیراعظم  نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کے لیے گندم کی فراہمی بڑھانے سمیت تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

اسحاق ڈار نے اس امر پر زور دیا کہ ضروری اشیاء کی دستیابی اور قیمتوں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ صارفین کو غیر ضروری مہنگائی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اجلاس کو چینی کی مارکیٹ صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا کہ مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت 155 روپے فی کلوگرام کی مقررہ پرچون قیمت سے نمایاں طور پر کم ہے۔

حکام نے بتایا گیا کہ آئندہ کرشنگ سیزن تک چینی کے مطلوبہ استعمال سے زائد ذخائر موجود ہیں، جس سے مقامی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانا اور ضروری اشیاء مناسب قیمتوں پر عوام کو فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں میں اشیاء کی خرید و فروخت کے نظام پر کڑی نظر رکھی جائے اور قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

نائب وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی اور مارکیٹ میں قیاس آرائیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ذریعے اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی اور قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضروری اشیائے خورونوش کے ذخائر، طلب و رسد اور قیمتوں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ عوام کو بنیادی غذائی اشیاء مناسب قیمتوں پر دستیاب رہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    عالمی تنازعات کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں: وزیر خزانہ

    اکتوبر 24, 2026

    مکہ دفاعی معاہدے کی کوئی خفیہ نکات نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

    اکتوبر 24, 2026

    کشمیر پاکستان کی شہ رگ، دونوں لازم و ملزوم ہیں: صدر آزاد کشمیر

    اکتوبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.