Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

TDCP کی شمالی علاقہ جات آنے والے سیاحوں کو احتیاطی ہدایات

اگست 18, 2025

آر ایس ایس کی تعریف پر اپوزیشن کی مودی پر شدید تنقید

اگست 18, 2025

مودی سرکار کا جنگی جنون خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ

اگست 18, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • TDCP کی شمالی علاقہ جات آنے والے سیاحوں کو احتیاطی ہدایات
  • آر ایس ایس کی تعریف پر اپوزیشن کی مودی پر شدید تنقید
  • مودی سرکار کا جنگی جنون خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ
  • آسٹریلیا نے شدت پسند اسرائیلی وزیر کو ویزا دینے سے انکار کر دیا
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز
  • یوم آزادی پر فتنۃ الہندوستان کا بلوچستان میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں ترقی کیلئے جاپانی ماڈل اپنانے کا فیصلہ
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر پر نظر رکھے ہوئے ہیں: امریکی وزیر خارجہ
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»یوم آزادی پر فتنۃ الہندوستان کا بلوچستان میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
پاکستان

یوم آزادی پر فتنۃ الہندوستان کا بلوچستان میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

EditorBy Editorاگست 18, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔0 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی جس میں یونیورسٹی کا لیکچرار سہولت کاری کر رہا تھا، یوم آزادی پر بچوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ دہشتگردوں نے چودہ اگست پر ان بچوں کو نشانہ بنانا تھا جو جشن آزادی منارہے تھے، سکیورٹی فورسز نے یوم آزادی پر تباہی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنایا، اس سے پہلے ریلوے سٹیشن پر جو خودکش حملہ ہوا اس میں 32قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا، یہ لیکچرار خودکش بمبار کو  خود ریلوے سٹیشن چھوڑ کر آیا۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت سالوں سے کہہ رہا ہوں منظم انداز میں پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، ہم کب تک کنفیوژن کا شکار رہیں گے، ہمیں اپنی سوسائٹی کو اس کنفیوژن سے نکالنا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کسی کا گناہ کسی اورکو ملے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ خودکش حملہ آور تیار کرتے ہیں اورپہاڑوں پر بھی بھیجتے ہیں، شک کی بنیاد پر گرفتار فرد کو فورتھ شیڈول میں ڈالا جاتا ہے، ہم نے دو سے ڈھائی ہزار ریاست کے ملازمین کی تحقیقات کی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دو ٹوک کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 2ہزار لوگ 25کروڑ کا ملک توڑ دیں، لوگ کہتے ہیں بلوچستان میں 70سال سے طاقت کا استعمال ہورہا ہے، بتائیں طاقت کا استعمال کہاں ہوا ہے؟ گرفتار ہونے والا پروفیسر کہاں سے محروم ہے؟ مالاکنڈ اوروزیرستان پورے کا پورا خالی کرایا گیا، ہم بلوچستان کا کوئی علاقہ خالی نہیں کرا رہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ہماری تحقیقات یہ ثابت کرتی ہیں کہ خواتین کو بلیک میل کرکے دہشتگرد بنایا جارہا ہے، بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا نام لیکر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، کیا صرف بلوچستان میں مسنگ پرسن کا مسئلہ ہے؟

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جس شخص نےبات کرنی ہے ہمارے دروازے کھلے ہیں مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو اس سے خوبصورت بات کیا ہوسکتی ہے، کوئی مذاکرات نہیں کرنا چاہتا تو اس کو لوگوں کو مارنے کی بالکل اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاست چاہے تو ایک مارٹرگولہ پھینکے 50دہشتگرد وں کے لوگ مارے جائیں اور سویلین بھی شہید ہوں، ہم دہشتگرد نہیں، ہم ریاست ہیں، ہم ذمہ دار ریاست کا کرداراداکررہے ہیں، دہشت گردوں کو ہم نے علیحدہ کردیا ہے، ہمیں مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

بلوچستان میں محرومی کے نام پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کو سازش قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے عوام سے کہا کہ وہ محتاط رہیں اور گمراہ عناصر کی حمایت نہ کریں، والدین کو ہدایت کی گئی کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔

پریس کانفرنس کے دوران ہی بیوٹم یونیورسٹی کے لیکچرر ڈاکٹر عثمان قاضی نے اعتراف کیا کہ وہ دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے سہولت کاری کرتا رہا، ٹیلی گرام کے ذریعے اہداف دیے جاتے اور ہتھیار فراہم کیے جاتے تھے، لیکچرار نے کہا کہ اس نے ملک سے غداری کی ہے، لیکچرار 18 ویں گریڈ میں تعینات ہے، اس کی اہلیہ سرکاری ملازم ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید پروپیگنڈا ٹولز اور دہشتگرد رابطے سامنے آئیں گے، بلوچستان میں منظم انداز میں پاکستان کے خلاف سازش کی جاتی ہے اور قومی دھارے میں شامل سیاسی جماعتوں میں بھی ابہام پیدا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ معصوم افراد کو برین واش کرکے خودکش حملہ آور بناتے ہیں، قاضی عثمان خود مجید بریگیڈ کا لیڈر تھا اور اس نے سرکاری وظیفے پر پاکستان سٹڈیز میں پی ایچ ڈی بھی کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم بچوں اور مسافروں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اس کے خلاف حکمت عملی اب مختلف ہوگی، گمراہ کن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاہم اجتماعی سزا کے حق میں نہیں ہیں تاکہ قانون کی بالادستی اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

TDCP کی شمالی علاقہ جات آنے والے سیاحوں کو احتیاطی ہدایات

اگست 18, 2025

آر ایس ایس کی تعریف پر اپوزیشن کی مودی پر شدید تنقید

اگست 18, 2025

مودی سرکار کا جنگی جنون خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ

اگست 18, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

TDCP کی شمالی علاقہ جات آنے والے سیاحوں کو احتیاطی ہدایات

اگست 18, 20251

آر ایس ایس کی تعریف پر اپوزیشن کی مودی پر شدید تنقید

اگست 18, 20250

مودی سرکار کا جنگی جنون خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ

اگست 18, 20251

آسٹریلیا نے شدت پسند اسرائیلی وزیر کو ویزا دینے سے انکار کر دیا

اگست 18, 20251
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025751

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025751

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025623

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024514

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025459
Don't Miss
پاکستان

TDCP کی شمالی علاقہ جات آنے والے سیاحوں کو احتیاطی ہدایات

By Editorاگست 18, 20251

اسلام آباد — پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PTDC) نے شمالی پاکستان اور خیبر پختونخوا کا…

آر ایس ایس کی تعریف پر اپوزیشن کی مودی پر شدید تنقید

اگست 18, 2025

مودی سرکار کا جنگی جنون خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ

اگست 18, 2025

آسٹریلیا نے شدت پسند اسرائیلی وزیر کو ویزا دینے سے انکار کر دیا

اگست 18, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

TDCP کی شمالی علاقہ جات آنے والے سیاحوں کو احتیاطی ہدایات

اگست 18, 2025

آر ایس ایس کی تعریف پر اپوزیشن کی مودی پر شدید تنقید

اگست 18, 2025

مودی سرکار کا جنگی جنون خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ

اگست 18, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025751

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025623

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024514

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.