بلوچستان کے تمام سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
کوئٹہ سےجاری احکامات کے مطابق تمام سرکاری بوائز، گرلز، پوسٹ گریجویٹ، ڈگری اور انٹر کالجز میں پابندی ہوگی۔
مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیرکسی تنظیم یا گروپ کو تقریب منعقد کرنےکی اجازت نہیں ہوگی،
تمام کالجز کے پرنسپلز کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
