پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی۔۔
ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں صدر زرداری نے چین کے ساتھ ’’فولادی بھائی چارے‘‘ کے عزم کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور ہر موسم کے شراکت دار ہیں۔۔چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔۔
صدر زرداری نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کی۔۔ انہوں نے بیجنگ اور گانسو کے سیلاب پر چین کے وزیر خارجہ سے اظہارِ تعزیت بھی کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ سی پیک پاک-چین مشترکہ وژن کی تکمیل کا اہم ذریعہ ہے۔۔ 2026 میں پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ شایانِ شان منائی جائے گی۔۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی نسل در نسل قائم ہے۔۔
ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔
