عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی حکومت کی دعوت پر نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل 23 اگست بروز ہفتہ بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔
دو روزہ دورے میں نائب وزیراعظم بنگلہ دیشی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔۔
اسحاق ڈار کی ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور امور خارجہ کے وزیر توحید حسین سے اہم ملاقات ہو گی۔۔ پاکستان اور بنگلہ دیشی قیادت کی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے وسیع البنیاد امور زیر غور آئیں گے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بنگلہ دیشی قیادت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔۔
