فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی اجلاس، اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ :  نائب وزیراعظم اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار  او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کیلئےسعودی عرب پہنچ گئے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچنے پر  پاکستانی سفیر احمدفاروق، قونصل جنرل خالد مجید نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائےخارجہ فلسطین کی سنگین صورتحال پر غور کریں گے، اسرائیلی فوجی جارحیت اور غزہ پر مکمل کنٹرول کے منصوبے پراجلاس میں مشاورت کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق اوآئی سی اجلاس فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مشترکہ جواب پرغور کرے گا۔ 

واضح رہے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس آج او آئی سی سیکرٹریٹ جدہ میں ہوگا۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے