آئندہ سال قدرتی آفات میں 22فیصد اضافے کا امکان ہے:این ڈی ایم اے

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ آئندہ سال قدرتی آفات میں 22 فیصد اضافہ کا امکان ہے ۔۔ گلیشئرز پگھلنے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے این ڈیم اے کے چیئرمین بتایا کہ اس سال قدرتی آفات میں اضافہ ہوا ہے۔۔ تاہم آئندہ سال قدرتی آفات میں 22 فیصد اضافہ کا اندازہ ہے۔ پاکستان میں ساڑھے سات ہزار گلیشیرز ہیں ان میں سے 45 فیصد پگھل رہے ہیں۔۔ اگر عالمی درجہ حرارت دو ڈگری بڑھا تو ہمارے 65 فیصد گلیشیر پگھل جائیں گے۔۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قومی سلامتی کے طور پر دیکھا جائے۔۔ ہماری آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔۔ ایسے ہی آبادی بڑھتی رہی تو 2050 تک ہم تیسرا بڑا ملک جائیں گے۔۔ ہمارے ہاں 200ملی میٹر بارش ہو تو وہ ایک آفت بن جاتی ہے۔۔

لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے تجویز دی کہ بارشوں کے موسم میں دو سے تین ہفتوں کیلئے سیاحت پر پابندی لگائی جائے۔۔ چین کے پاس ایسی ٹیکنالوجی ہے جو 12 ماہ پہلے ڈیزاسٹر کی معلومات فراہم کر دیتی ہے۔۔ بتادیتی ہم نےبھی ڈیزاسٹر کے حوالے سے ویسا سسٹم بنالیا ہے۔۔ ہمیں ڈیزاسٹر سے پہلے کام کرنا چاہیے۔۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ اس وقت بہاولنگر سے سلیمانکی کی طرف سیلاب آرہا ہے۔۔۔

ممبر کمیٹی ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ ہم نے سنا ہے باہر سے ارلی وارننگ سسٹم کےلیے پیسے آئے تھے جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈال دیے گئے تھے۔۔ مجھےاختیار ملا تو ارلی وارننگ سسٹم بینظیر انکم میں منتقل کرنے والوں کے خلاف ایف آئی درج کراؤں گا۔۔

سینیٹر افنان اللہ نے پوچھا کہ جو ابھی سیٹلائٹ بھیجی ہے کیا اسے بھی ریموٹ سینسنگ کیلئے استعمال کریں گے؟؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ 370 سیٹلائٹس کی معلومات ہمارے پاس آتی ہیں ناسا اور یورپی سیٹلائٹس سے معلومات بھی ہمیں آتی ہیں۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے