لاہور میں پاک بھارت سرحد گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔۔ یہاں پانی کی آمد تین لاکھ 45 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا۔۔

علاقے کے کئی دیہات پانی میں ڈوب گئے۔۔گنڈا سنگھ کے مقام پر یہ حالیہ سالوں کا یہ سب سے بڑا بہاؤ ہے۔ پاک فوج سول انتظامیہ ریسکیو اور دیگر متعلقہ محکمے شہریوں کے تحفظ کیلئے موجود ہیں۔

پروونشیل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر 95 دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔۔ 28 ہزار 500 افراد کی آبادی سیلابی پانی سے متاثر ہوئی ہے۔۔ 70 فیصد آبادی کا انخلا مکمل کر لیا گیا ہے۔۔ زیر آپ علاقوں میں 57 ہزار مویشی بھی متاثر ہوئے تاہم انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں بڑا سیلابی ریلا چنیوٹ، جھنگ اور تریموں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 16 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔۔ خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 84 ہزار کیوسک ہے۔

قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک ہے۔۔ دریائے چناب میں چنیوٹ برج پر پانی کا بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔چنیوٹ برج کے مقام پر پانی کا بہاؤ 8 لاکھ 55 ہزار کیوسک ہے۔

ہیڈ تریمو کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 29 ہزار کیوسک ہے اور پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دریائے راوی جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 84 ہزار کیوسک ہے۔ شادرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 84 ہزار کیوسک ہے اور بہاؤ میں کمی آ رہی ہے۔ بلوکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 64 ہزار کی کیوسک ہے اور اضافہ ہو رہا ہے۔

دریائے راوی ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 29 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے ستلج سلیمانکی کے مقام پہ پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 18 ہزار کیوسک ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے