کثیر الجہتی امور پر پاک چین مشاورت کا پانچواں دوربیجنگ میں منعقد ہوا۔ اسپیشل سیکرٹری (یو این)، سفیر نبیل منیر نے پاکستان کے وفد کی قیادت کی۔
چینی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے شعبہ بین الاقوامی تنظیموں اور کانفرنسوں کے ڈائریکٹر جنرل شین بو نے کی۔
فریقین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر علاقائی اور بین الاقوامی امن اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔۔ باہمی تشویش کے تمام امور پر خیالات کے مضبوط یکسانیت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
کثیرالجہتی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اسپیشل سیکریٹری (یو این)، سفیر نبیل منیر نے نائب وزیر خارجہ میاو دئیو سے بھی ملاقات کی۔۔ دونوں ممالک نے تاریخی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا