اسرائیلی حملے میں حوثی وزیراعظم سمیت کابینہ کے متعدد ارکان شہید

صنعا : صنعاء میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں حوثی وزیراعظم اور کئی وزرا شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے باوجود حوثی قیادت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور حوثی صدارت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون ہمارے عزم کو مزید تقویت دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے اپنے فرائض بدستور سرانجام دیتے رہیں گے۔

حوثی قیادت نے غزہ کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی جاری رکھیں گے اور اپنی افواج کو مزید مضبوط کریں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی حملے کے بعد یمن میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور حوثیوں نے جوابی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے