Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

وزیر اعظم کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان

ستمبر 10, 2025

بھارت کی آبی جارحیت برقرار، چناب میں پانی کا بہاؤ برقرار، جنوبی پنجاب کے حالات تشویشناک

ستمبر 10, 2025

26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 کارکنان کو سزا سنادی گئی

ستمبر 10, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • وزیر اعظم کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان
  • بھارت کی آبی جارحیت برقرار، چناب میں پانی کا بہاؤ برقرار، جنوبی پنجاب کے حالات تشویشناک
  • 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 کارکنان کو سزا سنادی گئی
  • ملتان کی صورتحال تشویشناک، اگلے تین دن کا بڑا چیلنج جنوبی پنجاب ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے
  • انسداد دہشتگردی قانون عام عوام پر لاگو نہیں ہوگا: وزیراعلیٰ بلوچستان
  • مودی کے دور اقتدار میں بھارت میں آزادی اظہار جرم، اختلاف رائے گناہ
  • ٹرمپ کا یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ
  • مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول فائنل، جلد اعلان متوقع
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»وزیر اعظم کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان
پاکستان

وزیر اعظم کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان

EditorBy Editorستمبر 10, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔0 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد:  وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ وفاق اپنا کردار ادا کرے گا، صوبے بھی اپنا حصہ ڈالیں، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ریلیف آپریشن جاری ہے، دعا ہے سندھ میں سیلاب سے زیادہ نقصان نہ ہو۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے دلیر آفیسر میجر عدنان اسلم نے دہشتگردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا، کل راولپنڈی جی ایچ کیو میں میجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی، شہید کے والد سے ملاقات ہوئی تو ان کا جذبہ بہت بلند تھا۔

انہوں نے کہا کہ میجر عدنان اسلم نے وطن کیلئے اپنی جان قربان کی، جو بندوق اور توپ کے سامنے کھڑا ہوتا ہے اس کی کیفیت کوئی نہیں جان سکتا، ہمیں افواج پاکستان، شہداء اور غازیوں کے شکر گزار ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید کی بہنوں نے مجھے بتایا کہ ہم ایک بہت دلیر بھائی کی بہنیں ہیں، ہمارے بھائی نے عظیم راہ میں قربانی دی ہے اور ہم بھی اسی راہ میں قربانی دیں گے، یہ وہ جذبہ ہے جس کی ایک مثال میں نے یہاں پیش کی ہے، صرف میجر عدنان نہیں بلکہ کئی سپاہی، لانس نائیک، میجر، کرنل سمیت دیگر نے اپنی قربانیوں سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، وہ پاکستان کے دشمنوں سے لڑرہے ہیں۔

ملک کیخلاف پراپیگنڈے کرنے والے فتنے کا مکمل طور پر خاتمہ کرنا ہوگا

وزیراعظم نے کہا کہ آج لوگ ملک میں زہریلا پراپیگنڈا کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر اداروں کی تضحیک کی جا رہی ہے، ہمیں پراپیگنڈا کرنے والے فتنے کی مکمل طور پر بیخ کنی کرنی ہوگی، بیرون ملک اور پاکستان میں موجود فتنے کی شناخت اور خاتمہ کرنا ہوگا، ہمیں آخری حد تک جا کر اس دہشتگردی اور فتنے کا سرکچلنا ہوگا، سکیورٹی فورسز نے قربانی کی تاریخ رقم کی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب نے پورے ملک میں بڑی تباہی مچائی ہے، سیلاب پنجاب میں تباہی مچا کر اب سندھ میں داخل ہو رہا ہے، وزیر موسمیاتی تبدیلی کو ذمہ داریاں دی ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان اکیلا نہیں نمٹ سکتا، تقریباً ایک ہزار پاکستانی سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں، پنجاب میں ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب ہیں، اللہ کرے سیلاب سے سندھ میں نقصانات کم ہوں، فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے اور کابینہ میں اس پر غور کیا جائے۔

دورہ چین کامیاب رہا

انہوں نے کہا کہ میرا حالیہ دورہ چین بہت کامیاب رہا، کامیاب دورہ چین پر کابینہ کے تمام ممبران کو مبارکباد دیتا ہوں، دورہ چین کے دوران بزنس کانفرنسز انتہائی مفید اورمؤثر رہیں، دورہ چین کے دوران ایس سی او اجلاس میں شرکت اور دوطرفہ ملاقاتیں کیں، چین اقتصادی اور عسکری قوت بن چکا ہے، جس کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر اور سست روی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سی پیک فیز ٹو کے خدوخال، زراعت، بی ٹو بی انویسٹمنٹ، خصوصی اقتصادی زونز کے کے ایچ فنانشل ماڈل کا اعلان کیا جائے گا، منصوبوں میں 85 فیصد سرمایہ کاری چین، 15 فیصد پاکستان کی ہوگی، این ڈی آرسی کے آئندہ اجلاس میں سی پیک ٹو کا باقاعدہ اعلان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کل امریکا کی کمپنیوں کے ساتھ بھی ایم اویوز سائن کئے ہیں، ہم نے امریکا کے ساتھ بھی اچھے تعلقات بنانے ہیں، چین کے ساتھ بھی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے، نوازشریف کی حکومت میں ہم نے ایل این جی کے 5 پلانٹس لگائے۔

قطر پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کل اسرائیل نے قطر پر سفاکانہ حملہ کیا، اسرائیل نے کل پھر جارحیت کی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، فلسطین میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کا قتل عام جاری ہے، کل امیر قطر سے خود بات کی، انہوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

بھارت کی آبی جارحیت برقرار، چناب میں پانی کا بہاؤ برقرار، جنوبی پنجاب کے حالات تشویشناک

ستمبر 10, 2025

26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 کارکنان کو سزا سنادی گئی

ستمبر 10, 2025

ملتان کی صورتحال تشویشناک، اگلے تین دن کا بڑا چیلنج جنوبی پنجاب ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے

ستمبر 10, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

وزیر اعظم کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان

ستمبر 10, 20250

بھارت کی آبی جارحیت برقرار، چناب میں پانی کا بہاؤ برقرار، جنوبی پنجاب کے حالات تشویشناک

ستمبر 10, 20250

26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 کارکنان کو سزا سنادی گئی

ستمبر 10, 20250

ملتان کی صورتحال تشویشناک، اگلے تین دن کا بڑا چیلنج جنوبی پنجاب ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے

ستمبر 10, 20251
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025755

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025755

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025629

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024516

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025459
Don't Miss
پاکستان

وزیر اعظم کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان

By Editorستمبر 10, 20250

اسلام آباد:  وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا…

بھارت کی آبی جارحیت برقرار، چناب میں پانی کا بہاؤ برقرار، جنوبی پنجاب کے حالات تشویشناک

ستمبر 10, 2025

26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 کارکنان کو سزا سنادی گئی

ستمبر 10, 2025

ملتان کی صورتحال تشویشناک، اگلے تین دن کا بڑا چیلنج جنوبی پنجاب ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے

ستمبر 10, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

وزیر اعظم کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان

ستمبر 10, 2025

بھارت کی آبی جارحیت برقرار، چناب میں پانی کا بہاؤ برقرار، جنوبی پنجاب کے حالات تشویشناک

ستمبر 10, 2025

26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 کارکنان کو سزا سنادی گئی

ستمبر 10, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025755

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025629

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024516

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.