امریکی سرگرم سماجی کارکن، چارلی کرک کی اہلیہ،ایرِکا کرک نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےمقتول ساتھی چارلی کرک کو خراج عقیدت پیش کرنےکلیئےامریکی ریاست ایر یزونا میں تقریب کا انعقادکیاگیا،تقریب میں صدر ٹرمپ،امریکی نائب صدراور وزیر خارجہ سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے سابق رکن ایلون مسک نے بھی شرکت کی۔
وائٹ ہاؤس چھوڑنے کےبعد ایلون مسک اورصدر ٹرمپ کا پہلی بار سامنا ہوا،اسٹیج پر دونوں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا،تقریب کے دوران چارلی کرک کی اہلیہ نےجذباتی اندازمیں اپنے شوہر کےقاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا،جس پر صدر ٹرمپ نےکہا کہ وہ اپنے دشمن سے سخت نفرت کرتے ہیں،معاف نہیں کریں گے۔