Homeدرابن میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 13خوارج ہلاک درابن میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 13خوارج ہلاک ستمبر 24, 2025ستمبر 24, 2025byEditor ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن درابن میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا ، ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعدادمیں ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کیا گیاہے ، مارے گئے دہشتگرد درابن میں دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج درابن میں دسمبر2023ء کے خودکش حملے میں سہولت کاری میں ملوث تھے، یہ دہشتگردسرکاری اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں خارجی دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے About The Author Editor See author's posts
دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں، پاکستان نے افغان طالبان پر واضح کردیا استنبول میں پاک افغان مذاکرات کے دوسرے روز پاکستان نے واضح کردیا کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے…
حملہ کہاں ہو گا یہ بھارت کا انتخاب ہو گا آگےاس کا نتیجہ کیا ہو گا یہ پاکستان طے کرے گا،پاک فوج پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے حملہ کہاں کرنا ہے اس کا…
بھارتی دہشتگردی کو دنیا میں بےنقاب کرنے کا مشن،طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات پاکستان اور خطے سمیت دنیا بھر میں بھارتی دہشتگردی کو بے نقاب کرنے کا مشن۔۔۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق…