بھارت کا آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کو بھی سیاست زدہ کرنے کا منصوبہ

0

بھارت نے ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کو بھی سیاست زدہ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

بھارتی صحافی بوریا مجمدار  نے سوشل میڈیا پر لکھا ایشیا کپ میں شروع ہونے والا سلسلہ ویمن ورلڈ کپ میں بھی جاری رہے گا،  ویمن ورلڈ کپ میں جو چیز تبدیل ہوگی وہ صرف جنس ہو گی، یعنی مردوں کے بعد اب خواتین کے مقابلے میں بھی وہی سلسلہ چلے گا۔

بھارتی صحافی نے مزید لکھا کہ ویمن ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ میں وہی ہوگا جو ایشیا کپ میں ہوا، انہوں نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ویمن ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے موقع پر کھلاڑی ہاتھ نہیں ملائیں گے۔

بھارت کا آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کو بھی سیاست زدہ کرنے کا منصوبہ

یاد رہے کہ ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارت نے حال ہی میں ہونے والے ایشیا کپ کو بھی سیاست زدہ کرنے کی کوشش کی، بھارتی کھلاڑیوں نے کسی بھی میچ کے دوران پاکستان کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملائے اور پھر ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین سے ٹرافی بھی وصول نہیں کی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.